24 فروری 2014 - 20:30
مراکش میں تیونس اورلیبیا کے ائمہ جماعت کے لیے تعلیمی کورسز کا انعقاد

مراکش میں تیونس اورلیبیا کے ائمہ جماعت کے لیے تعلیمی کورسز منعقدکیے جارہے ہیں تاکہ معتدل اسلام کی تبلیغ کی جاسکے۔

ابنا: مراکش کی وزارت اوقاف نے ائمہ جماعت کوتعلیم دینے کےلیے تیونس اورلیبیا سے باقاعدہ درخواست موصول کی ہے تاکہ اس کے ذریعے مساجد کی تعمیر اوراس کی رونق دوبالا کرنے کے لیے مراکش کے تجربات سے استفادہ کیا جائے۔اسی بنا پر تیونس اورلیبیا کے ائمہ جماعت کے لیے مراکش میں معتدل اسلامی خطبوں اوردینی امور کی تعلیم کے کورسز کا اہتمام کیاگیا ہے۔تیونس کے وزیراعظم نے مراکش کے شہر رباط کا دورہ کرتے ہوئے شدت پسند ی کے خلاف جدوجہد میں دینی اساتذہ کی شرکت پرخوشی کا اظہارکیا ہے۔قابل ذکرہے کہ ان تعلیمی کورسز میں تاریخ، جٖغرافیہ،تاریخ اسلام، انسانی حقوق اورسماجی وسائل جیسے مضامین شامل ہیں۔کہا جاتا ہے کہ ابھی حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے کہ مساجد کے ائمہ جماعت،قرآن کریم احادیث نبوی اوراسلامی علوم کی تدریس کرتے ہیں۔

.......

/169